Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / طلاق، نفقہ اور خلع کے موضوعات پر ’’مظلوم خواتین کی کانفرنس‘‘

طلاق، نفقہ اور خلع کے موضوعات پر ’’مظلوم خواتین کی کانفرنس‘‘

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم فرنٹ کے جنرل سکریٹری جناب غلام محمد کے بموجب یہ حقیقت ہیکہ آج ہزاروں مسلم خواتین بلاتخصیص عمر طلاق، نفقہ اور خلع کے موضوعات پر ظالم شوہروں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہیں۔ ایسے ظلم کے تدارک کیلئے  جس طرح آل انڈیا مسلم فرنٹ نے دفعہ 498(A) تعزیرات ہند (ڈوری کیس) کے خلاف کامیاب مہم چلائی تھی اور کامیابی حاصل ہوئی اسی طرح ایک اور مہم کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ’’مظلوم خواتین‘‘ کی پہلی کانفرنس بصدارت جناب محمد عثمان شہید سینئر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ زیرنگرانی محترمہ مسرت جہاں بیگم صدر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم فرنٹ 16 جولائی کو 11 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں منعقد ہوگی۔ محترمہ عقیلہ خاموشی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کو جناب محمد عثمان شہیدایڈوکیٹ، جناب محمد علاؤ الدین انصاری ایڈوکیٹ نائب صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ، جناب قوی عباسی ایڈوکیٹ، محمد رؤف الدین ایڈوکیٹ، مفتی مولانا مہتاب چشتی، مفتی مولانا عبدالرؤف حسامی، مفتی مولانا محمد رضی الدین مسعود، جناب محمد مشتاق ملک صدر مسلم شبان، جناب محمد کاظم چیرمین جی سی پی، جناب محمود علی صدر پیس آرمی، جناب احمد علی کے علاوہ دانشوران ملت، علماء کرام اور دیگر قابل احترام شخصیتیں مخاطب کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT