Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ ختم کرنے وینکیا نائیڈو کا دباؤ

طلاق ثلاثہ ختم کرنے وینکیا نائیڈو کا دباؤ

کوچی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج طلاق ثلاثہ کا طریقہ کار ترک کردینے کیلئے زبردست دباؤ ڈالتے ہوئے ہندوستانی مسلم خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بنیادی حقوق سے ایک سیکولر ملک میں محروم کرنے کے خلاف احتجاج کریں کیونکہ کئی اسلامی ممالک میں اس جابرانہ طریقہ کار کو ترک کیا جاچکا ہے۔ مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات ، اطلاعات و نشریات نے طلاق ثلاثہ کی تائید کرنے والوں پر بھی زبردست تنقید کرتے ہوئے انہیں معاشرہ میں اس انانیت کے طریقہ عمل کو جاری رکھنے کیلئے کھوکھلے دلائل دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جابرانہ قانون کی ہندوستان میں کیسے اجازت دی جاسکتی ہے جبکہ مسلم ممالک میں اسے منسوخ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT