Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ خواتین پر ظلم کے سوا کچھ نہیں : چیف منسٹر راوت

طلاق ثلاثہ خواتین پر ظلم کے سوا کچھ نہیں : چیف منسٹر راوت

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتراکھنڈ تریوندر سنگھ راوت کا کہنا ہے کہ تین طلاق غیر انسانی، غیر دستوری اور خواتین کا استحصال کرنے کا ذریعہ ہے اور اِس لئے اِسے ختم ہوجانا چاہئے۔ راوت نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ مسئلہ کی سماعت کے دوران بحث سے واضح ہوتا ہے کہ اِس طرح کا عمل شرعی قانون کے تحت منصفانہ نہیں ہے۔ خواتین سماج کا ایک نصف ہوتی ہیں اور اِس طبقہ کا استحصال کیا جاتا ہے۔ اِس لئے یہ رواج ہمیشہ کے لئے لازماً ترک کردینا چاہئے۔ راوت کی دانست میں تین طلاق خواتین پر ظلم کے سوا کچھ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT