Sunday , March 26 2017
Home / Top Stories / طلاق ثلاثہ سے متاثرہ مسلم خواتین کا بی جے پی کو ووٹ

طلاق ثلاثہ سے متاثرہ مسلم خواتین کا بی جے پی کو ووٹ

رام مندر تعمیر ہوگا ، سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے : مرکزی وزیر قانون
گاندھی نگر ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہ دعویٰ کیا کہ طلاق ثلاثہ سے متاثرہ مسلم خواتین کی کثیر تعداد نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ۔ گجرات نیشنل لا یونیورسٹی کے 8 ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مایاوتی ، ڈمپل یادو اور پرینکا گاندھی اس مسئلہ پر خاموش رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تین مرتبہ طلاق کے خلاف سپریم کورٹ میں ٹھوس دلائل دئیے ہیں ۔ کیوں کہ یہ مسئلہ مذہب سے نہیں بلکہ صنفی انصاف ، جنسی مساوات اور صنفی وقار سے تعلق رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد اسلامی ممالک میں طلاق ثلاثہ کے طریقہ کار کو محدود یا بالکل ختم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایودھیا میں دستوری بنیاد پر ایک بڑا رام مندر تعمیر ہوگا ۔ رام مندر کی تائید میں شواہد کافی مضبوط ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہماری تائید میں فیصلہ دے گی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT