Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ مسئلہ پر سیاسی فائدے کیخلاف کانگریس کاانتباہ

طلاق ثلاثہ مسئلہ پر سیاسی فائدے کیخلاف کانگریس کاانتباہ

نئی دہلی ۔ 17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ طلاق ثلاثہ مسئلہ سے سیاسی فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے ، کیونکہ معاملہ عدالت میں زیردوران ہے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہاکہ کانگریس پارٹی اپنے موقف پر اٹل ہے کہ خواتین کو بااختیاری اور مساوی حقوق عطا کئے جانے چاہئیں اور اس مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل آوری کی جانی چاہئے ۔ کانگریس نے یوگی آدتیہ ناتھ پر خواتین کے بارے میں اپنی ویب سائیٹ پر شائع شدہ مضمون میں خواتین کی توہین کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے اُن سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیااور وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف منسٹر یوپی کی ان اہانت انگیز تبصرہ پر مذمت کریں۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔ متھرا سے موصولہ اطلاع کے بموجب بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج کہاکہ مسلم خواتین مودی حکومت میں اپنی آواز اُٹھانے کی آزادی کا حق حاصل کررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے مسلم خواتین کے حال زار پر تنقید کرتے رہے ہیں لیکن اب خود برادری کے ارکان کو بھی اس حقیقت کا احساس ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT