Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ مسئلہ پر موقف کی وضاحت طلبی

طلاق ثلاثہ مسئلہ پر موقف کی وضاحت طلبی

کانگریس ‘ ایس پی اور بی ایس پی سے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا مطالبہ
الہ آباد ۔ 19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) طلاق ثلاثہ ایک خطرناک سماجی عمل ہے جس کو کئی اسلامی ممالک میں ممنوع قرار دیا گیا ہے یا اس پر تحدیدات عائد کی گئی ہیں ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج یہ کہتے ہوئے کانگریس ‘ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی حکومت کے طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر موقف کے بارے میں کافی زیادہ تنازعہ پیدا ہوچکا ہے ۔ میں نشاندہی کرنا چاہتا ہوںکہ مباحث کا ہماری جانب سے آغاز نہیں کیا گیا تھا ۔ مرکزی وزیر برائے قانون انصاف نے کہا کہ کثیر تعداد میں اقلیتی طبقہ کی خواتین بطور احتجاج اس عمل کے خلاف سپریم کورٹ سے ربط پیدا کرچکی ہیں اور ہمارے موقف کی تائید کرچکی ہیں ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حلف نامہ داخل کیا جاچکا ہے جس میں طلاق ثلاثہ کو خواتین کے حق صنفی انصاف ‘ وقار اور مساوات کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے ۔ہم نے دستور ہند کی جانب سے آزادی مذہب کے حق کو بھی پیش نظر رکھنا ہے لیکن مذہبی آزادی کا مطلب خطرناک سماجی عمل کو جاری رکھنے کی اجازت دینا نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT