Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا قومی وفاق برائے ہندوستانی خواتین کی جانب سے خیرمقدم

طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا قومی وفاق برائے ہندوستانی خواتین کی جانب سے خیرمقدم

نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی وفاق برائے ہندوستانی خواتین تنظیم نے الہ آباد ہائیکورٹ کے طلاق ثلاثہ پر فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ تاہم کہاکہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مخالف دستور قرار دیتے ہوئے الگ تھلگ نہیں کرنا چاہئے۔ وفاق نے پرزور انداز میں کہاکہ تمام مذاہب کے پرسنل لاز خواتین مخالف قوانین رکھتے ہیں۔ خواتین کو انصاف اور تمام حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔ اِس لئے وفاق  طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہے کیوں کہ طلاق ثلاثہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم ہمارا احساس ہے کہ تمام برادریوں کے پرسنل لاز اسی قسم کے ہیں۔ خواتین کے ساتھ انصاف کے نام پر مسلم برادری کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ طلاق ثلاثہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الہ آباد ہائیکورٹ نے آج اِس قسم کی فوری طلاق کو ظالمانہ، انتہائی اہانت انگیز قرار دیا جو ہندوستان کو ایک متحدہ قوم بننے سے روک رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT