Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ پر پرسنل لا بورڈ کو شیعہ برادری کا مشورہ

طلاق ثلاثہ پر پرسنل لا بورڈ کو شیعہ برادری کا مشورہ

لکھنو ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شیعہ برادری نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے اپیل کی ہے کہ متنازعہ طلاق ثلاثہ مسئلہ پر کسی نتیجہ پر پہونچنے سے قبل قرآن مجید ، شریعت اور انسانیت کو پیش نظر رکھا جائے ۔ ندوۃ العلماء میں بورڈ کے دو روزہ اجلاس سے قبل آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا عباس نے یہ اپیل کی ۔ اجلاس میں ایودھیا تنازعہ اور طلاق ثلاثہ پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیات نبویؐ  میں طلاق ثلاثہ کا رواج نہیں تھا ۔ اگر تین مرتبہ طلاق شرعی قانون کا حصہ ہوتی تو پھر اس وقت بھی عمل ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سنی مسلمانوں کی یہ رائے ہے کہ طلاق ثلاثہ کا بے جا استعمال ہورہا ہے تو پھر اس طریقہ کار کو ختم کیا جانا چاہئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT