Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / طلاق ثلاثہ : کانگریس جلدبازی کے حق میں نہیں

طلاق ثلاثہ : کانگریس جلدبازی کے حق میں نہیں

نئی دہلی ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے طلاق ثلاثہ کے مسئلے پر جلدبازی میں کوئی بھی قدم اُٹھانے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی بھی طبقہ کے نجی قوانین تبدیل کرنے کیلئے اعتماد کی فضاء بحال کرنا ضروری ہے ۔ ایسے معاملے کو سیاسی رنگ بھی نہیں دیا جانا چاہئے ۔ پارٹی ترجمان آر پی این سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم خواتین کے لئے مساوات اور اُن کے ساتھ غیرجانبدارانہ سلوک کے حق میں ہیں لیکن کوئی بھی قدم جلد بازی میں نہیں اُٹھانا چاہئے جس کے نتیجہ میں کسی فرقہ میں دوری کا احساس پیدا ہو ۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے معاملات میں کوئی بھی قدم اُٹھانے سے قبل اُن تمام سے وسیع تر مشاورت ضروری ہے جو متاثر ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی رائے کو بھی ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ ہے اور ہر شخص کو عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT