Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ کو حکومت یا عدالتیں نافذ نہیں کریں گی ، فوجی ٹریبونل کے جج کا فیصلہ

طلاق ثلاثہ کو حکومت یا عدالتیں نافذ نہیں کریں گی ، فوجی ٹریبونل کے جج کا فیصلہ

لکھنؤ ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلح افواج کے ٹریبونل کی لکھنؤ بنچ نے اپنے ایک فیصلہ میں آج کہا کہ اگر زبانی طلاق ثلاثہ پرسنل لاء کی آڑ میں دی جائے تو اس پر حکومت یا عدالتیں عمل آوری نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل دستوری اقدار خاص طور پر دستور کے جز سوم کے جذبہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور ہند ہر ہندوستانی خاتون کو بلالحاظ مذہب تحفظ فراہم کرتا ہے اور کسی بھی شخص کو پرسنل لا کے بہانے دستور کے جذبہ کے خلاف عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ٹریبونل نے اس فوجی کو راحت رسانی سے انکار کردیا اور اس کی درخواست مسترد کردی جس نے مبینہ طور پر مسلم پرسنل لا کے تحت اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور اس کا نان نفقہ بھی ادا کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT