Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ کیس کی درخواست گذار ’مسلم فیملی لا‘ کی حامل

طلاق ثلاثہ کیس کی درخواست گذار ’مسلم فیملی لا‘ کی حامل

نئی دہلی۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طلاق ثلاثہ کیس کی درخواست گذار بھارتیہ مسلم مہیلا آندولن نے آج ’مسلم فیملی لا‘ کی تجویز رکھی جو ہندو اور ہندوستانی عیسائی شادی کے قوانین کی خطوط پر مسلم برادری میں شادیوں اور طلاقوں کا احاطہ کرے گا۔ مجوزہ قانون سازی کا مقصد کثرت ازدواج اور یکطرفہ طلاق دینے کے طریقوں کو ختم کرنا ہے۔ آندولن شریک بانی ذکیہ سمن نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کے قانون سے مسلم برادری میں شادیاں اور طلاقوں کے مسئلہ سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT