Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ کے خلاف مسلم خاتون عدالت سے رجوع

طلاق ثلاثہ کے خلاف مسلم خاتون عدالت سے رجوع

جودھپور ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم خاتون کو اس کے شوہر نے کاغذ پر تین مرتبہ طلاق تحریر کرتے ہوئے اسے رشتہ ازدواج سے لاتعلق کردیا۔ یہ خاتون طلاق ثلاثہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی اس طریقہ کار کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ شگفتہ نامی 25 سالہ خاتون کی شادی ڈسمبر 2014ء میں رضوان سے ہوئی تھی۔ اس خاتون کی وکیل امیت مہیشوری نے بتایا کہ رضوان بیروزگار تھا اور وہ ہمیشہ سسرال سے رقم طلب کیا کرتا تھا۔ اس نے شگفتہ کو اپریل میں گھر سے نکال دیا اور ایک کاغذ پر تین مرتبہ طلاق تحریر کرتے ہوئے اسے رشتہ ازدواج سے خارج کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT