Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / طلاق کی دھمکی پر فائرنگ میں خسر زخمی

طلاق کی دھمکی پر فائرنگ میں خسر زخمی

مظفر نگر، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع شیاملی میں ایک شخص گھریلو تنازعہ پر اپنی بہو کے والد اور بھائی کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ جلال آباد ٹاؤن میں باپ اور بیٹا محمد علی اور شاہ رُخ نے کل گلاب علی پر اُس وقت فائرنگ کردی جب اُن کے فرزند نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دی۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے جوکہ مفرور ہیں اور زخمی گلاب علی کو ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گلاب علی کے فرزند شوقین نے جوکہ سعودی عرب میں برسر کار ہیں ٹیلیفون پر اپنی بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دی تھی، جس پر برہم ہوکر خاتون کے باپ اور بھائی نے گلاب علی پر فائرنگ کردی۔ اس جوڑے کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی اور خاتون فی الحال اپنے میکہ میں قیام پذیر ہے۔

TOPPOPULARRECENT