Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، ریہام خان

طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، ریہام خان

لندن۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران ان پر اور ان کے بچوں پر الزامات لگتے رہے۔ سوشل میڈیا نے ان پر حملے کئے تاہم ہم سب خاموشی سے یہ کچھ ہوتا دیکھتے رہے کیوں کہ وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں تھیں اور الفاظ کی جنگ میں حصہ لینا مشکلات کا باعث بن سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر لوگوں نے کسی تحقیق کے بغیر الزامات لگائے ،زہر سے لے کر جاسوس ہونے تک کسی نے الزامات لگانے سے پہلے تحقیقات نہیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے تاہم وہ مجرم نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT