Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / طلباء میں احساس کمتری کو دور کرنے کا مشورہ

طلباء میں احساس کمتری کو دور کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایک اچھا استاد طلباء کی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتا ہے اور اپنے شاگردوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور مسابقت میں سب سے آگے رہنے کے قابل بناسکتا ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم عثمانیہ یونیورسٹی نے کہا کہ طلباء میں احساس کمتری کو دور کرنا ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ایک اچھے استاد کی پہچان ہے ۔ محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیم ترقی برائے اقلیتی طبقات CEDM جامعہ عثمانیہ کی جانب سے گذشتہ 22 سال سے معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور حصول داخلہ اور حصول ملازمت کے مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے انہیں تیار کرنے کے مختلف منصوبوں پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور پہلے کی بہ نسبت زیادہ تعداد میں اقلیتی امیدوار تعلیم اور ملازمت کے مسابقتی امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن میں لڑکیوں کی قابل لحاظ تعداد شامل ہے اور یہ مثبت تبدیلی ایک درخشاں مستقبل کی آئینہ دار ہے ۔سی ای ڈی ایم کی جانب سے دی جانے والی معیاری کوچنگ اور مطالعاتی مواد نے امیدواروں کا حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار نبھایا ہے اور آج بھی اس سنٹر کی کوچنگ اور مطالعاتی مواد کی مانگ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT