Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / طلباء میں سماجی خدمت کا جذبہ ناگزیر: کجریوال

طلباء میں سماجی خدمت کا جذبہ ناگزیر: کجریوال

منگلورو ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ دیانتداری سے کام لیتے ہوئے چیلنجس کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں ۔ شری دھرم استھالہ منجو ناتھیشورا کالج آف نیوروپیتھی اینڈ یوگک سائنس کے جلسہ تقسیم اسنادات سے مخاطب میں انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی کمائی کا کچھ حصہ سماجی خدمات کیلئے مختص کریں اور نصیحت کی کہ ناجائز دولت جمع کریں اور نہ ہی کوئی غلط کام کریں ۔ مسٹر کجریوال نے کہا کہ تمام نوعیت کے طریقہ علاج الاپتھی ، ہومیو پیتھی ، نیچروپتھی ، آیورویدا اور یوگا کو ایک ہی چھت کے نیچے اکھٹا ہونا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے نیچروپتھی اینڈ یوگک سائنس میں 58 طلبا کو بیچلر ڈگریاں اور 10 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں عطا کی ۔ انہوں نے طالبات کیلئے نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا ۔ قبل ازیں انہوں نے دکھشنا کنٹرا ضلع کے عآپ کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کی ۔

 

گڈچرولی میں سرکاری دفاتر نذرآتش
گڈچرولی (مہاراشٹرا) ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع گڈچرولی میں پیش آئے دو علحدہ علحدہ واقعات میں نکسلائیٹس نے ایک پنچایت آفس اور ایک فاریسٹ ڈپارٹمنٹ آفس کو آگ لگا دی۔ سب انسپکٹر اور پولیس ترجمان تیجسونی پاٹل نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں ماویسٹوں نے دھنورہ تعلقہ کے درگاپور گاؤں میں پنچایت آفس کو نذرآتش کردیاجس کے باعث فرنیچر، دستاویزات اور دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریں اثناء محکمہ جنگلات کے دفتر واقع اہیری تعلقہ پیرمل میں بھی فرنیچر اور ڈاکٹومیٹس کو نذرآتش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT