Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / طلباء و ٹیچرس کو رہا کیا جائے سیتا رام یچوری کا کے سی آر کو مکتوب

طلباء و ٹیچرس کو رہا کیا جائے سیتا رام یچوری کا کے سی آر کو مکتوب

حیدرآباد۔/23مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ارکان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں وائس چانسلر پروفیسر اپا راؤ کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو موسومہ مکتوب میں انہوں نے پولیس پر طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا جہاں طلباء کو پانی سے محروم کردیا گیا ہے، وائی فائی تک ان کی رسائی نہیں یہاں تک ہاسٹل میں میس کھانے کی سربراہی بند کردی گئی۔ سائبرآباد پولیس نے کل پیش آئے واقعات کے سلسلہ میں آج طلباء اور دو ٹیچرس کو گرفتار کیا ہے۔
حیدرآباد یونیورسٹی میں 27 گرفتار
حیدرآباد ۔ /23 مارچ (پی ٹی آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی وائس چانسلر اپا راؤ کے لاج پر سنگباری اور توڑ پھوڑ واقعات کے سلسلے میں پولیس نے آج یونیورسٹی کے 25 طلباء اور دو فیکلٹی ممبرس کو گرفتار کرلیا ۔ گچی باؤلی پولیس انسپکٹر جے رمیش نے بتایا کہ اب تک دو مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ تمام ملزمین کو بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT