Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / طلباء کا احتجاجی مظاہرہ EFLU

طلباء کا احتجاجی مظاہرہ EFLU

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی کی طلباء یونین نے آج 11 طلباء کے خلاف تادیبی کارروائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جنہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کے مطالبہ پر پرامن احتجاج کیا تھا۔ یونین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ احتجاجی طلباء کیخلاف کی گئی تادیبی کارروائی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ اسٹوڈنٹس یونین پرامن مظاہرے اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ جمہوری حقوق منوانے کی کوشش کررہی ہے لیکن یونیورسٹی حکام سے تشدد بھڑکانے اور غیرتعلیمی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 11 طلباء کیخلاف کارروائی کی تھی جس میں 8 طلباء کے ہاسٹل داخلے کو متوفی اور دیگر 4 طلباء کو فیلوشپ کو معطل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT