Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / طلباء کا اسکول ترک کردینا سب سے بڑا بحران

طلباء کا اسکول ترک کردینا سب سے بڑا بحران

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپرپرائمری اسکولوں میں ترک تعلیم کرنے کی بڑھتی تعداد پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے سنگاپور کے نائب وزیراعظم تھرمن شانمگرتنم نے آج کہا کہ ہندوستان میں ترک تعلیم کا رجحان سب سے بڑا بحران ہے۔ حکومت کی تھنک ٹینک نیتی آیوگ کے ٹرانسفارمنگ انڈیا اقدام پر اپنا پہلا لکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس دنیا کا دوسرا سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے مگر یہاں تعلیم ترک کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس لئے یہاں بنیادی سطح سے لیکر اعلیٰ سطح تک ماہرین کی دستیابی میں بڑا فرق پایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں سماجی تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجربہ سے پتہ چلتا ہیکہ بچہ کی زندگی کو ابتدائی دنوں سے ہی بہتر بنانا ممکن ہے۔
دہلی میں دلت کانفرنس کی تیاریاں
نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کی ہم خیال دلت تنظیموں نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ ایک اجلاس طلب کر کے آر ایس ایس کے ثقافتی فاشزم ، کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار پر فیصلہ کریں گے ۔ بائیں بازو نظریات کے زیر اثر ان تنظیموں نے ملک بھر میں دلتوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے دہلی کو مرکز بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ دلت سوابھیمان سنگھرش کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے الزام عائد کیا کہ برادری کے خلاف مظالم تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں اور آر ایس ایس ملک میں ثقافتی فاشزم کو فروغ دے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT