Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلباء کو حصول علم کیساتھ اخلاق کو سنوارنے کی تلقین

طلباء کو حصول علم کیساتھ اخلاق کو سنوارنے کی تلقین

اوٹکور میں منعقدہ اجلاس سے انچارج صدر مدرس عبدالرؤف کا خطاب
اوٹکور 16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں زیرصدارت جناب عبدالرؤف انچارج صدر مدرس طلباء اور اساتذہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء علم سیکھنے کے علاوہ اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں۔ اخلاق سے ہی ماحول یا معاشرہ میں بہتری آسکتی ہے۔ انھوں نے طلباء کو ہدایت دی کہ محنت سے علم حاصل کرتے ہوئے جماعت دہم کے نتائج کو 100% کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ طلباء کو چاہئے کہ محنت جستجو سے حصول علم پر خاص توجہ دیں۔ جناب عبدالرشید نگری صدر مقامی ایس آئی او یونٹ نے کہاکہ جو لوگ اپنے آپ کو نہیں پہچان پاتے ہیں دنیا آسانی سے مرعوب کرسکتی ہے اور جو لوگ اپنی خودی سے واقف ہیں اُنھیں کوئی طاقت مرعوب نہیں کرسکتی۔ ضلع پریشد ہائی اسکول (زکور) کے احاطہ میں ایس آئی او یونٹ کی جانب سے شخصیت سازی پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ضمن میں شریک سینکڑوں طلباء و طالبات کے ایک بڑے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اوٹکور کے تمام مدارس کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ماسٹر محمد خالد مہمان خصوصی کے طور پر مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی حیدرآباد نے کہاکہ طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانیں۔ دنیا میں انسان بڑا اور چھوٹا رہنے کردار کی وجہ سے بنتا ہے نہ کہ جسمانی ساخت کی وجہ سے۔ انھوں نے مزید کہاکہ انسان دنیا میں اپنی منفرد شناخت لے کر آتا ہے اور وہی انسان ترقی کرتے ہوئے جو اپنی خودی کو اپنی خوبیوں کو پہچانتے ہیں جو اُنھیں اللہ تعالیٰ نے عطا کررہی ہے۔ اس موقع پر جناب محمد محبوب پاشاہ سابق ڈی او ضلع محبوب نگر نے ایس آئی او کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کی کارروائی برادر محمد صدام حسین اور برادر جاوید قریشی ممبر ایس آئی او نے چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں امیر مقامی جناب عبدالخالق کلوال جماعت اسلامی، رکن جماعت منظور احمد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT