Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلباء کو کھیلوں میں آگے آنے کا مشورہ

طلباء کو کھیلوں میں آگے آنے کا مشورہ

سرپور ٹاؤن میں تحصیلدار رمیش بابو کا خطاب
سرپور ٹاؤن 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں سب انسپکٹر پولیس راما راؤ کی زیرنگرانی میں اور محکمہ پولیس کے پروگرام پولیس می کوسم (پولیس آپ کیلئے) کے تحت 10 ستمبر کے روز شام کے 4.30 بجے تلنگانہ ریسیڈنشیل بوائز کالج گراؤنڈ میں سرپور ٹاؤن کے مختلف اسکولوں، ضلع پریشد ہائی اسکول، کستوربا گاندھی ہاسپٹل، ایس ٹی آشرم گرلز اور بوائز، ریسیڈنشیل بوائز اور گرلز ہاسٹلوں کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے کبڈی، کھوکھو، والی بال اور دوڑ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے مقابلوں کا تحصیلدار رمیش بابو، سب انسپکٹر پولیس راما راؤ، زیڈ پی ٹی سی رام نائک کے ہاتھوں آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر تحصیلدار رمیش بابو نے کہاکہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی دلچسپی رکھنا چاہئے اور کھیلوں میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے والدین اور اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے کا طلباء کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر کھیلوں کے مقابلوں میںمنڈل کے تمام اسکولوں کے طلباء موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT