Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلباء کو یونیفارمس کی فراہمی

طلباء کو یونیفارمس کی فراہمی

دوباک 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دس یوم کے اندر منڈل کے تمام اسکولوں کو حکومت کی جانب سے یونیفارم کا نظم کیا جائے گا۔ ڈی ای او کرشنا ریڈی نے بتایا کہ میرڈوڈی کے موضع جنگم پلی کے اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔ بعدازاں انھوں نے مڈ ڈے میل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اساتذہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دسویں جماعت کے طلباء محنت اور دلچسپی سے پڑھیں۔ صد فیصد نتائج لانے کی سعی کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ایم ای اوز جوگو پربھوداس، وینکٹیا، صدر مدرسین ناگو راج ریڈی اور ملیشم ، راج ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT