Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبا تنظیم این ایس یو آئی کی ’ چلو کیمپس یاترا ‘ کا آج آغاز

طلبا تنظیم این ایس یو آئی کی ’ چلو کیمپس یاترا ‘ کا آج آغاز

شعبہ تعلیم و طلبا کے مسائل کو اجاگر کرنے کا فیصلہ ۔گاندھی بھون میں پرچم لہرایا جائیگا

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے ریاست بھر میں منظم کئے جانے والے ’ چلو کیمپس یاترا ‘ کا 27 جولائی کو گاندھی بھون میں پرچم لہرا کر آغاز کریں گے ۔ صدر تلنگانہ این ایس یو آئی مسٹر بموری وینکٹ نے بتایا کہ علحدہ تلنگانہ کی تحریک میں طلبہ نے اہم رول ادا کیا ہے جان کی قربانیاں دی ہیں تاہم علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے بعد برسر اقتدار آنے والی ٹی آر ایس نے تعلیمی مسائل اور طلبہ کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کررہی ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر آنسو گیس شل برسائے گئے اور طلبہ پر لاٹھی چارج کئے گئے ہیں ۔ ورنگل کے کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی کی جارہی ہے ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالر شپس کی اجرائی میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ پروفیشنل کالجس کی پولیس کے ذریعہ تحقیقات کراتے ہوئے ڈر و خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ ایمسیٹ II پرچوں کے افشاں میں حکمران جماعت کے بڑے بڑے قائدین پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔ تلنگانہ تحریک میں ہیرو رہنے والے طلبہ کو علحدہ تلنگانہ ریاست میں ویلن کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ طلبہ برادری کئی مسائل سے دوچار ہے ۔ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے بجائے طلبہ پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کیرئیر کو داغدار بنایا جارہا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے طلبہ پر جو مقدمات عائد کئے گئے تھے ان مقدمات سے ابھی تک دستبرداری اختیار نہیں کی گئی ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں طلبہ سے ہونے والی نا انصافیوں پر چیف منسٹر خاموش رہے ۔ ریاست کے تمام یونیورسٹیز میں طلبہ برادری مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ تلنگانہ این ایس یو آئی نے طلبہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور ان سے اظہار یگانگت کرنے چلو کیمپس یاترا بس یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بس میں تلنگانہ این ایس ایو آئی عاملہ کے ارکان سوار ہو کر تمام یونیورسٹیز کیمپس کا دورہ کریں گے ۔ مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک 27 جولائی کو 11 بجے دن گاندھی بھون میں چلو کیمپس یاترا کا جھنڈی لہرا کر افتتاح کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT