Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبا کو مارپیٹ پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج

طلبا کو مارپیٹ پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ایک خانگی کالج کے لیکچرر کے خلاف انٹرمیڈیٹ کے کچھ طلبا کو مارپیٹ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس زد و کوب کے نتیجہ میں ایک طالب علم کو زخم آئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اے سی پی پنجہ گٹہ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک آن لائین شکایت درج کروائی گئی تھی جسکی بنیاد پر تعزیرات ہند اور جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعات کے تحت لیکچرر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بچوں کے حقوق کی تنظیم بالالا ہکولا سنگم کے نمائندہ اچیوت راؤ نے یہ شکایت درج کروائی تھی اور انہوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے واقعہ کا ویڈیو کلپ بھی حوالے کیا ہے جس میں لیکچرر کو کچھ طلبا کو کلاس میں زد و کوب کرتے دکھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT