Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / طلبہ اور نوجوانوں کیلئے فری ووکیشنل ٹریننگ کورسیس سے بھرپور استفادہ پر زور

طلبہ اور نوجوانوں کیلئے فری ووکیشنل ٹریننگ کورسیس سے بھرپور استفادہ پر زور

اسلامی تعلیمات میں مکمل نظام حیات، جناب ظہیر الدین علی خان، وید کمار اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) اسلام ایک پابند ڈسپلن مذہب ہے جس کی تعلیمات میں روز مرہ زندگی گذارنے کیلئے مکمل نظام حیات ملتا ہے۔ نماز کے اوقات صبح تا شام مقرر ہیں، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر کوئی بھی مسلمان دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ نے یہاں احاطہ ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال میں آئی سی آئی سی آئی اکیڈیمی فار اِسکل کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم اور سہولت سے بروقت اور بھرپور استفادہ کریں تو ان کا مستقبل روشن ہوگا۔100دن کے مختصر مدتی ٹریننگ پروگرام سے اگر صحیح مستفید ہوں تو باقی 30سال تک انہیں فائدہ حاصل رہے گا۔مسٹر وید کمار تلنگانہ ری سورسیس سنٹر نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صرف لکھنا، پڑھنا اہم نہیں ہے بلکہ اچھے اخلاق و کردار سے کامیابی اور سماج میں مقام ملتا ہے ۔ انہوں نے سی ایس آر کے تحت ملنے والی مراعات سے نوجوان طبقہ کو فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا اور ادارہ سیاست کی کاوشوں کی ستائش کی۔ جناب ظہیر الدین علی خاں کی ذاتی دلچسپی سے ایسے پروگرام جو نہ صرف مقصدی بلکہ نہایت مفید ہوتے ہیں’سیاست‘ ہال میں رکھے جاتے ہیں۔ مسٹر ابھئے شرما ڈائرکٹر آئی سی آئی سی آئی بینک اکیڈیمی فار اِسکل نے فری ووکیشنل کورسیس کے خدوخال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فری ویب ڈیزائننگ، آفس ایڈمنسٹریشن ، رئیل مینجمنٹ جو مختصر مدتی تین ماہ، چھ ماہ کے ہیں اور جس کیلئے 18سال تا 30سال عمر کے افراد اہل ہیں، فری ٹریننگ ہے۔ اوقات کی پابندی لازمی ہے۔ قلب شہر روبرو اسمبلی میں اس کا مرکز قائم ہے بلکہ امیدواروں کو فری یونیفارمس اور فری غذا فراہم کی جاتی ہے۔ میناریٹی امیدوار اس کیلئے رجوع ہوکر داخلہ حاصل کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ روزگار سے مربوط ٹریننگ ہے، ٹریننگ کی تکمیل پر روزگار کی فراہمی کی سہولت بھی ہے۔ مسٹر زاہد فاروقی پروگرام کوآرڈینیٹر نے خیرمقدم کرتے ہوئے پراجکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ فہیم انصاری نے معاونت کی۔ آخر میں سوال جواب سیشن کے بعد شکریہ پر اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT