Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ ‘ حکومت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں

طلبہ ‘ حکومت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں

کلواکرتی۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں ایک خانگی کیمپ می ںطلباء و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ٹی کے سری دیوی نے کہا کہ طلباء وطالبات گر انہیں حاصل ہونے والے سہولیات اور تربیتی کورس اور ٹریننگ کا بھرپور فائدہ حاصل کرلیں گے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی ۔ ہر طالب علم اپنا ایک مقصد متعین کرتے ہوئے اس کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کریں ‘ جہاں جہاں سے بھی اس مقصد کیلئے سہولیات دستیاب ہوتی ہیں ان کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ اپنے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے درمیان میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تکالیف کو نظرانداز کرتے ہوئے مقصد تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں صرف طلبہ بغیر تحقیق کے مطالعہ کرتے تھے لیکن اب اس دور میں ہر چیز تحقیق کے بعد طلبہ کے سامنے آرہی ہے جس کے سبب طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں کافی اُبھار آرہا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو زور دیا کہ شروع ہی سے مہارت پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ ضلع محبوب نگر میں طالبات کی تعلیمی فیصد بہت کم ہے ‘ والدین بیٹے اور بیٹی میں فرق نہ کرتے ہوئے دونوں کو بھی تعلیم کے مواقع یکساں فراہم کریں ۔ انہوں نے طلبہ سے گذارش کی کہ تعلیم پر پوری پوری توجہ دیں اور مطالعہ کی خوب عادت ڈالیں ۔ چار اضلاع سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے اس سمر کیمپ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ اے جے سی رنجیت پرساد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مدارس میں طلبہ کو پڑھانے کیلئے بہترین اساتذہ کا حکومت انتظام کرتی ہے اور ہر مضمون کے ٹاپر کو منتخب کرتے ہوئے ان کا تقرر کرتی ہے لیکن جب طلباء و طالبات کو پڑھانے کا وقت آتا ہے تو یہی ٹاپر صرف اپنی ڈیوٹی نبھانے کے بعد اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرتے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ آر وی ایم پی او گووندا راجو ڈپٹی ڈی ای او رویندر ‘ تحصیلدار کے منجولہ ‘ کیمپ کے ذمہ داران مادھو ریڈی ‘ سریپت ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT