Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ سے وزیر اعظم کا خطاب

طلبہ سے وزیر اعظم کا خطاب

مد ہول /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مدہول منڈل کے تمام سرکاری و غیر سرکاری مدارس میں آج وزیر اعظم نر یندر مودی کا خطاب بذریعہ ریڈیو پروگرام نیز سوال و جواب طلباء نے سنا جس کا ملک بھر میں اہتمام کیا گیا تھا ۔مد ہول منڈل میں جملہ 9 ہزار 750 طلباء زیر تعلیم ہیں جس میں سے 7 ہزار 520 طلباء نے ریڈیو پروگرام سے استفادہ حا صل کیا پرائمری اردو میڈیم نئی آبادی مدہول میں ہیڈ ماسٹر ایم کے اظہر ، جاوید احمد ، جے  ایم اسحاق کے علاو ہ دیگر اساتذہ کی زیر نگرانی طلباء نے صبح 10 بجے سے 12 بجے دن ریڈیو پروگرام سنا ۔اسی طرح پرائمری اسکول قصاب گلی میں ہیڈ ماسٹر عبدالماجد ،یو پی ایس تروڑا میں مبین احمد ، میر ابرار علی ، پرائمری اسکول مدہول شفیع احمد کے علاو ضلع پر یشد اسکول و غیر سرکاری مدارس میں ہیڈ ماسٹر کے علاو ہ اسا تذ ہ کی نگرانی میں طلباء نے ریڈیو پروگرام سنا۔ واضح رہے کہ سال گذشتہ بھی یو م اطفال کے مو قع پر وزیر اعظم نے بچوں سے خطاب کیا تھا اسی طرح آج بھی طلباء نے وزیر اعظم کے خطاب کو سنا۔

TOPPOPULARRECENT