Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ میں اچھی سونچ ضروری

طلبہ میں اچھی سونچ ضروری

منچریال ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء سخت محنت و لگن کے ذریعہ ہر نشانہ کو عبو کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ بات جونیر سیول حج منصف کورٹ چنور مسرز شیخ ریحانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وہ یہاں منعقدہ جئے بھیم پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء سے ہی طلباء اچھی سونچ اور محنت کی عادت بنانا چاہئے تاکہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند نہ ہوں ۔ والدین اپنے بچوں کیلئے بہت اُمیدیں وابستہ کرتے ہیں ۔ طلباء کو خصوصاً انگریزی زبان پر کافی عبور رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ موجودہ تعلیمی سال تا آنے والے تعلیمی سال تک ہر ایک طالب علم پانچ ہزار انگلش الفاظ یاد کرلیں تو نہیں انعام دیا جانے کا اعلان کیا ۔اس پروگرام میں وکلاء ، صدر مدرس ملاریڈی ، اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT