Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ میں خود اعتمادی کامیابی کا سب سے بڑا زینہ

طلبہ میں خود اعتمادی کامیابی کا سب سے بڑا زینہ

مکتھل۔5مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجودہ دور مسابقت کا ہے اس مسابقتی دور میں دلچسپی محنت اور مکمل جستجو کے ساتھ تعلیم پر توجہ اور طلبہ میں خود اعتمادی ‘ یہ طلبہ کی کامیابی اور ترقی کا اہم زینہ ہے ۔اسی لئے ہمارے طلباء و طالبات کو مقصود بناکر حصول علم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ( اردو میڈیم) مکتھل میں ادارہ ’’سیاست‘‘ کی جانب سے ایس ایس سی کے طلباء وطالبات کیلئے سیاست کوئسچن بکس کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ ایک پُراثر تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا نے ’’سیاست‘‘ اخباری کی ملی ‘ تعلیمی اور فلاحی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک اخبار نہیں بلکہ قوم و ملت میں بیداری کی ایک تحریک ہے ۔ انہوں نے سیاست تحریک کے روح رواں جناب زاہد علی خان کی ستائش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قوم و ملت کی مزید خدمات کا محترم کو موقع عطا فرمائے ۔ مکتھل کے سیاست نیوز بیورو انچارج اور نمائندہ مولانا عبدالقوی حسامی نے کہا کہ ہر سال سیاست کی جانب سے ایس ایس سی کے طلبہ کیلئے مستقل اس کوئسچن بکس کے ذریعہ رہبری و رہنمائی کی جاتی ہے اور ادارہ سیاست کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تعلیمی معاشی اور اقتصادی تحفظات کے حصول کیلئے بھی زبردست مہم چلائی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات انشاء اللہ ظاہر ہوں گے جبکہ مسٹر بی چندرا کانت گوڑ سابق صدر منڈل پریشد نے اخبار سیاست کی جانب سے اسکول کے طلباء و طالبات کیلئے اس طرح کی رہنمائی و رہبری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیاست کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اچھی طرح محنت کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اچھے شہری بن کر ملک کی خدمت کریں ۔ اس موقع پر سید یعقوب علی صدر جامع مسجد ‘ جناب نور الدین صدر مسجد نور ‘ جناب نذیر احمد صدر مسجد شریفہ کے علاوہ ڈاکٹر ابوبکر صدیق‘ خطیب فیاض الدین مجاہد ‘ جناب محمد اعجاز علی مدرس ‘ جناب خواجہ نصیر الدین مدرس ‘ محترمہ شاہین سلطانہ ٹیچر ‘ محترمہ انجماں انچارج صدر مدرس ‘ محترمہ انسویا ٹیچر و دیگر موجود تھے ۔ خواجہ نصیر الدین کے شکریہ پریہ اجلاس اختتام کو پہنچا ۔

TOPPOPULARRECENT