Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ میں صنعت کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی

طلبہ میں صنعت کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی

انٹرمیڈیٹ سطح سے بزنس نظریات کو فروغ پر توجہ
حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) طلبہ میں صنعت کاری کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت انٹرمیڈیٹ طلبہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ان کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ بزنس نظریات کے ساتھ تعلیمی پراجکٹس پر توجہ کریں۔ کنفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری تلنگانہ چیاپٹر کی سالانہ میٹنگ میں جو کل منعقد ہوئی، پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جیاش رنجن نے کہا کہ جونیرکالجس سے ربط قائم کیا گیا ہے تاکہ طلبہ میں انٹر پرینر شپ کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ عمر کے اس حصہ میں صنعت کاری کے جذبہ کی حوصلہ افزائی کافی اہمیت رکھتی ہے۔ طلبہ سے یہ کہا جارہا ہیکہ وہ غور کریں کہ ان کے تعلیمی پراجکٹس کس طرح کاروباری نوعیت میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ طلبہ کو سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور ان میں اسٹارٹ اپ جذبہ پروان چڑھانے کیلئے ان کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع میں کاکتیہ سینڈ باکس پراجکٹ شروع کیا گیا جہاں دیہی نوجوانوں میں یہ امنگ پیدا کی گئی ہے کہ وہ مقامی مسائل کا حل تلاش کریں۔ ساری ریاست میں ایسے پراجکٹس شروع کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر کے جے رمن ڈائرکٹر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل) نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ میزائل تیار کرنے والے زیادہ ادارے حیدرآباد میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT