Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ میں پیٹ کیڑے کے خاتمہ کی دوا تقسیم

طلبہ میں پیٹ کیڑے کے خاتمہ کی دوا تقسیم

نارائن پیٹ ۔ 11 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے تمام سرکاری و خانگی مدارس کے طلباء میں آج محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پیٹ کے کیڑوں خاتمہ کیلئے ٹکیہ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ قومی سطح پر ملک گیر پیمانے پر 10 اگسٹ اور 19 اگسٹ کو ایک سال سے 19 سال کے عمر کے بچوں کو یہ ٹکیہ کھلائی جارہی ہے ۔ کمہارواڑی اربن ہیلتھ سنٹر کے تحت آنے والے تمام آنگن واڑی سرکاری و غیرسرکاری مدارس کے طلباء و طالبات کو آج پہلے مرحلہ میں Albendezol – Deworming ٹیبلیٹ کھلائی گئی ۔ ہیلتھ سنٹر انچارج جناب بنڈی وینو گوپال نے بتایا کہ جو بچے پہلے مرحلہ میں رہ گئے ہیں انہیں 19 اگسٹ کو یہ ٹکیہ ( ٹیبلیٹ ) کھلائی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال تا 19 سال کے عمر کے بچوں کو یہ ٹیبلیٹ کھلانا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دو سال سے کم عمر بچوں کو آدھی مزید معلومات کیلئے سیل نمبر 9441030339 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT