Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کو سخت محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ

طلبہ کو سخت محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ

سرپور ٹاون /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں آج ہر سال کی طرح سال بھی دسویں جماعت کے اردو میڈیم کے اور لڑکیوں میں سیاست کوئسچین بنک کی مفت میں سرکل انسپکٹر آف پولیس آچیشور راؤ انچارج ہیڈ ماسٹر جناب سید مظہر حسین ، مقامی سب انسپکٹر آف پولیس راما راؤ نامہ نگار سیاست محمد عبدالجمیل تربیت یافتہ ایس آئی شیوا کیشولو ، اردو میڈیم اسکول اسسٹنٹ جناب خواجہ نظام الدین تلگودیشم اسکول اسسٹنٹ شام سندر کے ہاتھوں اجرائی اور طالب علموں میں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس آشیور راؤ نے کہا کہ سیاست اخبار کی جانب سے شہوں سے لیکر دیہی علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کے بچوں کو سیاست اردو کوئسچین بنک ایس ایس سی کی سپلائی کرتے ہوئے کافی مدد کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست اخبار کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پسماندہ اور دیہی علاقوں کے اردو میڈیم طلب علموں میں مفت کوئسچین بنک کی فراہم کرنا ایک اہم کارنامہ ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچین بنک کو لگن اور خوب محنت اور دن و رات جستجو کے ساتھ پڑھنے کا مشورہ دیا اور اس کے ذریعہ اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکولوں کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کوئسچین بنک ایس ایس سی سالانہ امتحان میں کافی کارآمد ثابت ہوگی ۔ سب انسپکٹر آف پولیس سرپور ٹاون راما راؤ نے سیاست اخبار کے ذریعہ دسویں جماعت کے اردو میڈیم طالب علموں کو ہر سال کی طرح اس سال بھی سیاست کوئسچین بنک مفت میں سپلائی کرنے پر سیاست اخبار اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کو مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اخبار نے ذریعہ قومی خدمت کی جارہی ہے جوکہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کوئسچین بنک کے ذریعہ تلعیمی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس لئے اس ایس ایس سی سیاست کوئسچین بنک کو من لگاکر پڑنے کا مشورہ دیا ۔ انچارج ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول سید مظہر حسین اور اردو میڈیم اسکول اسسٹنٹ خواجہ نظام الدین نے کہا کہ سیاست اخبار کے ذریعہ فلاحی و سماجی کاموں کو انجام دینے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کہا کہ سیاست اخبار اب اخبار نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں پیش پیش رہنے والا اخبار اب تحریک میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT