Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ

طلبہ کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ

اوٹکور ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فاؤنڈیشن اکنامک ایجوکیشن فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکود ) اوٹکور ایک پروگرام کا انعقاد زیرصدارت گزیٹیڈ صدر مدرس جناب انجیلو عمل میں آیا جس میں حیدرآباد کے مہمانان خصوصی ہیں۔ جناب شیخ عبدالجلیل سرکل انسپکٹر آف اسکول تلنگانہ ، عبدالحکیم سی آئی ایس نارتھ زون تلنگانہ نے شرکت کی ۔ جناب عبدالجلیل سرکل انسپکٹر نے طلباء کو بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے میں کبھی بھی محنت و جستجو کے ساتھ حصول علم کیلئے جدوجہد کریں ۔ جناب عبد الحکیم سی آئی ایس زون تلنگانہ نے طلباء کو بتایا کہ تعلیم ہی کے بدولت انسان ترقی کرسکتا ہے ۔ انہوں نے بہت سارے ماہرین تعلیم علم کے ہی بدولت ترقی کی ہے ۔ جناب احمد خان ضلع سپروائزر محبوب نگر نے بھی مفید مشورے دے ۔ جناب صدر مدرس انجیلو نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ سید جلال الدین مدرس نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے ٹیچرس امتیاز نگری ، سیدہ ، خواجہ بی نے شرکت کی اور شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT