Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ کو مودی کا پتلا جلانے کا حق نہیں : پورندیشوری

طلبہ کو مودی کا پتلا جلانے کا حق نہیں : پورندیشوری

وجئے واڑہ ۔ 2نومبر ( پی ٹی آئی ) وجئے واڑہ میں بی جے پی کے دفتر پر طلبہ کے زبردستی داخلے اور وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کے دوسرے دن بی جے پی مہیلا مورچہ کی آندھراپردیش ریاستی یونٹ کی صدر و سابق وزیر ڈی پورندیشوری نے کہا کہ طلبہ کو پُرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن وہ پارٹی کے دفتر میں زبردستی گھس کر وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش نہیں کرسکتے ۔ طلبہ اور بی جے پی قائدین میں ہاتھا پائی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ طلبہ پر حملے کے خلاف سی پی ایم نے آج احتجاجی جلوس نکالا اور کانگریس نے کل منگل کو احتجاجی ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT