Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کیلئے ادارہ سیاست کی رہنمائی کی ستائش

طلبہ کیلئے ادارہ سیاست کی رہنمائی کی ستائش

بچکنڈہ /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں ادارہ سیاست کی جانب سے ایس ایس سی کوئسچین بنک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر MEO بچکنڈہ مسٹر بابو راؤ نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست کی تعلیمی اور فلاحی خدمات ملک بھر میں قابل س تائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے شائع ہونے والا سیاست اخبار حلقہ جکل کے بچکنڈہ منڈلوں کے ہائی اسکولوں میں پسماندہ علاقہ رہنے کے باوجود ان دہی علاقوں میں پانچ سالوں سے ایس ایس سی کوئسچین بنک فراہم کر رہا ہے ۔ یہ قابل تعریف ہے ہم ادارہ سیاست اور مدیر اعلی جناب زاہد علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ جناب شیخ احمد بابا کوآپشن ممبر بچکنڈہ نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے دوسری زبان تلگو ایس ایس سی کوئسچین بنک طلبہ و طالبات کو امتحان میں تیاری کیلئے کافی کار آمد مددگار ثابت ہو رہی ہے ۔ جس سے طلبہ و طالبات استفادہ کرتے ہوئے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ آپ لوگ بھی بھرپور مطالعہ کرتے ہوئے اپنا اسکول اور اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست وہ ادارہ ہے جو ہمیشہ تعلیمی میدان میں آتے رہتا ہے ۔ سیاست اخبار ، اخبار نہیں بلکہ تحریک بن چکا ہے ۔ ہم ادارہ سیاست کے ممنون و مشکور ہیں ۔شیخ احمد بابا نے پرزور الفاظ میں طلباء و طالبات سے کہا کہ آنے والے 2016 میں ایس ایس سی امتحاناتمیں اعلی نمبرات حاصل کرنے والوں کو بچکنڈہ اردو میڈیم سے اول کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو میری جانب سے دو تولہ چاندی کا میڈل دیا جائے گا ۔ دوم سے کامیاب ہونے والے کو ایک تولہ چاندی کا میڈل فراہم کیا جائے گا ۔ نظامت کے فرائض شیخ احمد نے کیا ۔ اس موقع پر رپورٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ کاشانت سابقہ MPIC کے علاوہ طلباء و طالبات موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT