Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کی تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیح

طلبہ کی تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیح

چپہ ڈنڈی /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلبہ کی تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے شعبہ تعلیم کی ترقی سماجی ترقی ہوگی ۔ حکومت اس کے پیش نظر تعلیم کی ترقی سماجی ترقی ہوگی ۔ حکومت اس کے پیش نظر تعلیم کے حصول کو آسان اور عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ یہاں بوئن پلی کے کستوربا اسکول کے احاطہ کی دیوار کے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے چپہ ڈنڈی رکن اسمبلی بوڈنگے شوبھا نے اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غڑیب کمزور طبقات کی بہبود کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسکول احاطہ کی دیوار کیلئے پندرہ لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ ہاسٹلوں کی ترقی پر حکومت خاصی توجہ دے رہی ہے ۔ رکن اسمبلی نے کستوربا اسکول کے بچوں کی بیماری کی اطلاع پر ان کی بہتر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلت آفیسر کو ہدایت دی ۔ انہوں نے اسکول کے خصوصی آفیسر دیورکنڈہ ونود سے بچوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ رکن اسمبلی بوڈگے نے اسکول کے باورچی خانہ میں دوپہر کے پکوان کا معائنہ کیا ۔ دسویں جماعت کے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں خوب محنت لگن سے پڑھائی کرنے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں گوداموں کے تعمیری کاموں کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے معیاری تعمیر پر زور دیا ۔ اس موقع پر بوڈگے کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی لچی ریڈی تھے ۔ غیر معیاری کاموں کو دیکھ کر برس پڑے ۔ لچی ریڈی نے کہا کہ کنٹراکٹر کو توجہ دلانے کے باوجود غیر معیاری تعمیر انجام دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT