Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کی زندگی سے حکومت کا کھلواڑ

طلبہ کی زندگی سے حکومت کا کھلواڑ

 

سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی کے خلاف ایس آئی او کا اظہار برہمی
نظام آباد۔17؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سٹی نظام آباد کی جاری ’’تعلیم و ترقی مہم‘‘ کے ضمن میں آج نہروپارک تا کلکٹریٹ تک ایک مہاریالی کا انعقاد عمل میں لایاگیا جس میں شہر کے سرکاری وخانگی مدارس کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او )جوکہ ایک ملک گیر طلباء تنظیم ہے۔ملک کے طول و عرض میں طلباء کے مختلف مسائل کوپُرامن انداز میں حکومت کے سامنے پیش کرتی ہے اور اس کے حل کیلئے مکمل کوشش کرتی رہتی ہیں۔ ایس آئی اونظام آباد کی جانب سے منعقدہ مہاریالی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ دوران مہم ایس آئی او نے شہر کے سرکاری اسکولس کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے جائزہ اور رپورٹ حاصل کی جس کے بعد حکومت کی لاپرواہی کا پردہ فاش ہوا۔ حکومت تلنگانہ نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی ایک وعدے کئے تھے۔ جس میں تعلیمی اداروں کے تعلق سے بھی کہاگیاتھا لیکن آج اقتدار میں آئے دو سال سے زیادہ عرصہ گذر گیالیکن تعلیمی ادارے ہمیشہ کی طرح حکومت کی لاپرواہی کا شکار ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے ’’سنہرے تلنگانہ‘‘ کا نعرہ لگایا لیکن اسے کیسے سنہرا بنایاجائے اس حکمت عملی کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ لیکن ایس آئی اونے حکومت کی بیداری کیلئے اپنا ایک نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ’’تعلیم سے تلنگانہ…سنہری تلنگانہ‘‘ حکومت جب تک تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کرے گی تب تک ریاست کے سنہری بننے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا۔ مہاریالی میں ایس آئی او کے وفد نے میمورنڈم ضلع کلکٹر کے حوالے کرتے ہوئے سرکاری اسکولس کی خستہ حالت کی طرف کلکٹر کی توجہ مرکوز کروائی اور حکومت کی اس لاپرواہی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس آئی او نے حکومت کو اس جانب فی الفور کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے ایس آئی او کو یقین دلایاکہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوراً حل کریں گے۔بعدازاں برادر عامر خان صدر ایس آئی او نظام آبادنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی تعلیمی اداروں کی تئیں بڑھتی لاپرواہی نہ صرف طلباء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ ریاست کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ مزید کہاکہ حکومت طلباء کی زندگی سے نہ کھیلتے ہوئے فوراً تعلیم سے متعلق بہترین اقدامات کریں اور صورتحال کوبہتر بنائے۔برادر عران خان نے تلگو زبان میں سرکاری اسکولس کی خستہ حالی اور حکومت کی ناکامی پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر حافظ خلیل احمد(مہم انچارج)، معین الدین، نوید الرحمن، ابراہیم، منہاج الدین، فراز احمد، جنید حفیظ ، عمران خان اور دیگر ممبران سمیت کثیر طلباء کی تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT