Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کی ٹویشن فیس جاری کرنے کا مطالبہ

طلبہ کی ٹویشن فیس جاری کرنے کا مطالبہ

منچریال۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز پرائیویٹ کالجس اسوسی ایشن منچریال کے ایک وفد مسٹر ملاریڈی کی قیادت میں ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رامنا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سال 2014-15ء کے طلباء کی ٹیوشن فیس فوری جاری کرے۔ جبکہ تعلیمی سال کا آغاز ہوئے تقریباً ایک سال مکمل ہورہا ہے اور کالج انتظامیہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر موصوف نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت سے موثر نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT