Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کے امتحانات کی تیاری پر مبنی ویڈیو کانفرنس

طلبہ کے امتحانات کی تیاری پر مبنی ویڈیو کانفرنس

مٹ پلی۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی اور ایم آر سی آفس میں طلباء دہم کو امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں اہم ہدایتوں پر مبنی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم کے طلباء دہم کے علاوہ پی ایس، گرلز ہائی اسکول کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اس خصوص میں ڈی ای او کریم نگر سرینواس چاری کے علاوہ ماہرین تعلم و دانشوروں نے امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں ویڈیو لائیو کانفرنس کے ذریعہ اہم ہدایتیں پیش کیں۔ اس موقع پر صدور مدرسین مسٹر اشوک، آنند مہسار، راجندر شرما کے علاوہ اساتذہ سریکانت، ڈی وینکٹیشورلو، باساراملو، جیہ پرادا، محمد عبدالرؤف، محمد عبدالعزیز، منہاج سلطانہ، او ایس محمد واجد نے تعاون کیا۔

TOPPOPULARRECENT