Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کے بہتر نتائج کیلئے خصوصی توجہ دینے اساتذہ کو مشورہ

طلبہ کے بہتر نتائج کیلئے خصوصی توجہ دینے اساتذہ کو مشورہ

اوٹکور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدفیصد نتائج کے حصول کیلئے اساتذہ طلباء کی تعلیمی استعداد کے فروغ کی طرف توجہ دیں۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نارائن پیٹ نے ضلع پریشد ہائی اسکول (زکور) اور ضلع پریشد ہائی اسکول (اناث) میں اساتذہ کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہیکہ انتخابی مراکز پر سی سی کیمرہ جات تنصیب کئے جائیں گے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ایس ایس سی طلباء کیلئے خصوصی جماعتوں کا نظم کیا جائے گا۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ڈی ای او نے طلباء سے بھی بات کرتے ہوئے اچھے نشانات سے کامیاب ہونے کا بھرپور مشورہ دیا۔ اس موقع پر جناب عبدالرؤف انچارج صدر مدرس، محمد دستگیر، گوپال گوڑو، سید جلال الدین، خواجہ معین الدین اور محمد جیلانی و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT