Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کے شخصیت سازی پروگرام کا انعقاد

طلبہ کے شخصیت سازی پروگرام کا انعقاد

ناگرکرنول /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )غربت تعلیمی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔عزم مصمم، بلند حوصلہ روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناگرکرنول آرڈی او مسٹر دیویندرریڈی نے کیا۔ سوشیل ویلفئیر ہاسٹل کے دسویں جماعت کے طلباء کے لئے مستقر کے سائی گارڈن فنکشن ہا ل میں منعقدہ شخصیت سازی پروگرام انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا مواضعات کے طلباء ذہین ہوتے ہیں اگر ان کی صحیح تربیت کی جائے تو یقینًا وہ بلند مقام حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کئی آئی اے ایس ،آئی پی ایس عہدیداروں کا تعلق مواضعات سے ہی ہے۔انہوں نے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے امبیڈکر کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بے سہارا ہونے کے باوجود ان کے بلند حوصلوں کے سبب ملک کے قانون ساز بن گئے۔انہوں طلباء کو تعلیم میں دلچسپی رکھنے اور آگے چل کر سماج کو کام آنے کا مشورہ دیا۔اس پروگرام میں ماہر نفصیات چندرشیکھرریڈی و دیگر نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT