Monday , August 21 2017
Home / دنیا / طوفان نیپارٹک سے 6 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ

طوفان نیپارٹک سے 6 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ

بیجنگ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طوفان نیپارٹک نے چین کے فوجیان اور جیانگسی صوبوں میں تباہی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 8 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ اس طرح چین میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 172 ہوگئی ہے جبکہ 40 افراد لاپتہ ہیں۔ اس سیزن کا پہلا طوفان نیپارٹک نے دو دن قبل اپنی تباہ کن آمد کے ساتھ ہی 1900 مکانات کو تباہ کردیا جس کے بعد تقریباً 203,000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ وزارت بلدی امور کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں یہ بات کہی گئی جس میں متاثرین کی جملہ تعداد 449,000 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT