Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / طوفان ’واردھا‘ آج چینائی سے ٹکرائے گا

طوفان ’واردھا‘ آج چینائی سے ٹکرائے گا

ٹاملناڈو اور آندھراپردیش میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
چینائی ۔ / نئی دہلی ۔ /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں اٹھنے والا خطرناک طوفان ’واردھا‘‘ کل چینائی سے ٹکرائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی ریاستیں ٹاملناڈو اور آندھراپردیش اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس ہوگئی ہیں ۔ اس طوفان کے اثر سے بشمول چینائی  ٹاملناڈو کے مختلف اضلاع کے علاوہ جنوبی آندھراپردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ ایریا سائیکلون وارننگ سنٹر کے ڈائرکٹر ایس بالا چندرن نے کہا کہ ’’طوفان واردھا ( آج صبح 8.30 بجے تک) مشرقی چینائی سے تقریباً 440 کیلو میٹر دور بھنور میں تبدیل ہوگیا ۔ توقع ہے کہ وہ مغربی سمت پیش رفت کرتے ہوئے /12 ڈسمبر کو دوپہر 12  بجے تک چینائی عبور کرسکتا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’تاہم چینائی سے ٹکرائے جانے تک اس طوفان کی شدت میں قابل لحاظ کمی ہوئی ۔ نئی دہلی میں محکمہ موسمیات نے اس طوفانی بھنور کے بارے میں وزیراعظم کے د فتر ( پی ایم او) اور کابینی سکریٹریٹ کو واقف کروادیا تھا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں تیز یا طوفانی بارش ہوسکتی ہے اور 50 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔ ٹاملناڈو پڈوچیرو اور آندھراپردیش کے ماہی گیروں کو آئندہ 48 گھنٹوں تک سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی گئ

TOPPOPULARRECENT