Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / طوفان وردھا سے پیدا شدہ صورتحال پر گورنر کی نظر

طوفان وردھا سے پیدا شدہ صورتحال پر گورنر کی نظر

چینائی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان وردھا کے گزشتہ روز چینائی سے ٹکرائے جانے کے ایک دن بعد ٹاملناڈو کے چیف منسٹر اوپنیر سلوم نے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کو امداد و بازآبادکاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ گورنر نے طوفان سے پیدا صورتحال پر دریافت کیا اور چیف منسٹر نے اُنھیں اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات سے تفصیلی طور پر واقف کروایا۔
راج بھون سے جاری ایک بیان کے مطابق ’’گورنر اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔ ودیا ساگر راؤ جو مہاراشٹرا کے گورنر بھی ہیں، ریاستی اسمبلی کے ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس کے سبب مصروف ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT