Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / طوفان کے پیش نظر ٹرینس کی منسوخی ، رخ میں تبدیلی

طوفان کے پیش نظر ٹرینس کی منسوخی ، رخ میں تبدیلی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے چینائی اور آندھرا پردیش کے بعض مقامات پر شدید طوفان کے پیش نظر بعض ٹرینس کو منسوخ ، یا نظر ثانی یا ان کے رخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ چنانچہ دہلی ریس روہلہ چینائی سنٹرل گرانڈ ٹرنک ایکسپریس اور نیو دہلی چینائی سنٹرل ٹامل ناڈو ایکسپریس کو 14 دسمبر کو منسوخ کیا گیا ہے جب کہ لکھنو چینائی سنٹرل ایکسپریس کو 15 دسمبر کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق گوہاٹی ، بنگلور کنٹونمنٹ ایکسپریس کو جو 11 دسمبر کو گوہاٹی سے روانہ ہوئی ، رخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اسی طرح نظام آباد کولم سبری اسپیشل ٹرین ، یشونت پور پاٹلی پترا ایکسپریس اور دیگر ٹرینس کے رخ میں تبدیل کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT