Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / طویل قطار میں کھڑا ہونے والا ایک ضعیف شخص فوت

طویل قطار میں کھڑا ہونے والا ایک ضعیف شخص فوت

ہتھراس ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے طویل قطار میں ٹھہرنے والا 70 سالہ ضعیف شخص آج فوت ہوگیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس دلیپ کمار سریواستوا نے آج کہاکہ بالاپٹی کا ساکن منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے گذشتہ تین دن سے قطار میں ٹھہر رہا تھا جس کے باوجود وہ نوٹ کو تبدیل نہیں کرواسکا لیکن تھکن کے سبب شدید بیمار ہوگیا جس کو گذشتہ روز دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ ایس پی نے کہا کہ سیارام برج والا کنواں کے قریب کنارا بینک کے ایک برانچ پر گذشتہ تین روز سے روزانہ طویل قطار میں ٹھہر رہا تھا۔ اس دوران مقامی افراد نے وزیراعظم کے دفتر کو ایک فیکس پیغام روانہ کرتے ہوئے متوفی سیارام کے غمزدہ خاندان کو 20 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مالدہ سے جعلی کرنسی کا دھندہ چلانے کے الزام میں گرفتاری
کولکتہ17نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی جانچ ایجنسی این آئی اے نے مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے 34سالہ طاہر شیخ کو جعلی کرنسی کا دھندہ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔این آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ طاہر شیخ گزشتہ سال مئی میں مالد ہ ضلع کے ہندو بنگلہ دیش سرحد کے قریب دولت پور علاقے میں بیشناب نگر میں 65لاکھ روپے کے جعلی کرنسی کو مارکیٹ میں پھیلایا تھا۔این آئی اے کے بیان کے مطابق شیخ کو سرحدی علاقے سے بی ایس ایف کی ٹیم نے پکڑا ہے۔این آئی اے نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار شخص کا تعلق جعلی کرنسی گروہ سے ہے ۔شیخ کو غیر ضمانی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔حال ہی میں کلکتہ کی عدالت نے اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔طاہر کو کل تک کیلئے پولس تحویل میں پیش دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT