Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / طیارہ مہلوکین کی مزید 33 نعشوں کی شناخت

طیارہ مہلوکین کی مزید 33 نعشوں کی شناخت

ماسکو 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک روسی عہدیدار کے بیان کے مطابق مصر میں روسی طیارہ کے مہلوکین کی مزید 33 نعشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز روس کا جیٹ طیارہ 224 مسافروں کے ساتھ جزیرہ نما سنائی میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ مسافرین کا تعلق روس کے پیٹرس برگ سے تھا جو مصر میں چھٹیاں مناکر واپس آرہے تھے۔اس طیارہ کے حادثہ میں تمام مسافرین اور ارکان عملہ ہلاک ہوگئے تھے

TOPPOPULARRECENT