Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / طیارہ میں خرابی، وزیراعظم نیوزی لینڈ کے دورۂ ہند میں تاخیر

طیارہ میں خرابی، وزیراعظم نیوزی لینڈ کے دورۂ ہند میں تاخیر

سڈنی، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی کا طیارہ خراب ہو جانے کی وجہ سے ان کا ہندوستان کے دورے میں تاخیر ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم شمالی آسٹریلیا ہوکر آج اپنے دورہ ہند کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ ہند میں تاخیر کی اطلاع نارتھ ایسٹرن کوئین لینڈ کے شمال مشرقی ساحلی شہر ٹانسولے میں دی۔وزیر اعظم ممبئی میں ہندوستانی تاجروں کی کانفرنس میں تقریر کرنے والے تھے ۔ ان کے ساتھ ہندوستان جانے والے وفد کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم اب کل ہندوستان جائیں گے ۔ وزیر اعظم اب کل براہ راست ہندوستان جائیں گے جہاں ان کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم کا طیارہ ٹانسولے میں ایندھن کے لئے رکا لیکن اس میں خرابی آجانے کی وجہ سے وہ روانہ نہیں ہو سکا۔

TOPPOPULARRECENT