Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / طیارہ میں سانپ کی موجودگی سے سنسنی

طیارہ میں سانپ کی موجودگی سے سنسنی

میکسیکو سٹی۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)میکسیکو کو ایک کمرشیل فلائیٹ کے مسافرین کیلئے اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب کیبن کے اندر سے ایک سانپ برآمد ہوا جو مسافرین کیلئے ہالی ووڈ کی کسی فلم کے منظر جیسا رہا۔ ایرو میکسیکو فلائیٹ پرسبز رنگ کا سانپ نمودار ہوا ۔ اسے دیکھتے ہی مسافرین اپنے سیٹ بیلٹ کھول کر نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ بعدازاں ایک فلائیٹ اٹنڈ نٹ کے فراہم کردہ بلانکٹس کی مدد سے سانپ کو دبوچ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT