Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / طیارہ میں ہنگامہ کرنے والا مسافر گرفتار

طیارہ میں ہنگامہ کرنے والا مسافر گرفتار

بیجنگ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک برہم مسافر کو آج حراست میں لے لیا گیا ۔ وہ شین زین ایرلائنز کی پرواز زیڈایچ 9648میں ہنگامہ کررہا تھا جو گوانگ جاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی ۔ ایئرپورٹ کے عہدیداروں کے بموجب طیارہ کے ارکان عملہ اور دیگر مسافرین نے فوری ہنگامہ کرنے والے مسافرپر قابو پالیا اور طیارہ نے ہنگامہ لینڈنگ کی جس کے بعد ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے تمام 95مسافرین اور 9ارکان عملہ کا طیارہ سے تخلیہ کروایا ۔
اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT